تلنگانہ: بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے 8 سال کی ملاقاتوں کے بعد بالآخر شادی کرلی جس میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 34 سالہ ابھے ڈانگے اور 31 سالہ سپریو چکروتی نے شادی کرلی ہم جنس پرست جوڑے کی شادی میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔
بھارت: سکھوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کا الزام،چوبیس گھنٹوں میں دو افراد قتل
تقریب میں پنجاب اور بنگال کی شادی کی روایتی رسومات بھی ادا کی گئیں ہم جنس پرست جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں اور دونوں کا ایک شاندار ولیمہ بھی ہوا جب کہ اس سے قبل منہدی، ہلدی اور سنگیت کی تقریب بھی رکھی گئی تھی۔
بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس سے متعلق نئے انکشافات
بھارتی میڈیا کے مطابق ہم جنس پرست جوڑے کی پہلی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر 8 سال قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں ان کے اس مضبوط تعلق کی بنیاد پر اہل خانہ نے دونوں کے درمیان اس رشتے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔