ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے ، ہم جیتیں گے یا مریں گے ؛ ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی
برہان وانی کے بعد حزب کا کمانڈر بننے والا 32 سالہ ریاض نائیکو گذشتہ روز بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گیا تھا اور سوشل میڈیا پر تمام مسلمان اور پاکستانی کشمیر کے اس نڈر اور بہادر نوجوان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں یہاں تک کہ ریاض نائیکو کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے اور بھارت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کر رہے ہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے کمانڈر ریاض نائیکو کی بھارتی فوجی درندوں کے ہاتھوں شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان بھی کیا ہے
باغی ٹی وی : 32 سالہ ریاض نائیکو کو گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ بھیگ پورہ میں شہید کر دیا گیا تھا جا کے بعد بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے کمانڈر ریاض نائیکو کی بھارتی فوجی درندوں کے ہاتھوں شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا کشمیری مجاہدین کا کہنا تھا کہ ریاض نائیکو کی شہادت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی مزید قریب ہو گئی ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا
"We'll never surrender, we'll win or die #Naikoo pic.twitter.com/lDjQvgH8NY
— Dr Samia Raheel Qazi (@SamiaRQazi) May 7, 2020
مجاہدین کشمیر کا جو ش و خروش دیکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بین الاقوامی مسلم وومین یونین کی صدر کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی کی سابقہ ممبر اور فارن افئیرز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے ریاض نائیکو کی خطاب کرتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی اور اپنے ٹویٹ میں مجاہدین کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ "ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے ، ہم جیتیں گے یا مریں گے
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ہیش ٹیگ نائیکو کا بھی استعمال کیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کو انکے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا، کشمیری حریت رہنماؤں محمد اشرف، عمر عادل ڈار، یاسمین راجہ، محمد یوسف نقاش، مسلم لیگ، پیپلز لیگ، طلبہ سمیت دیگر بڑی تعداد نے شہید ہونے والے کشمیری حریت پسندوں ریاض نائیکو اور عادل احمد کو بھی خراج تحسین پیش کیا
یاد رہے کہ 32 سالہ ریاض نائیکو کو گذشتہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ بھیگ پورہ میں شہید کر دیا گیا. وہ کشمیری لیڈر برہان وانی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے. ریاض نائیکوجنوبی کشمیر میں پیدا ہوئے اور پلوامہ سے بی اے کا امتحان پاس کیا.وہ 2010 سے 2012 تک پلوامہ کے ایک اسکول میں اسلامی موضوعات پر لیکچر دیتے تھے.
ستمبر 2017 میں معروف کشمیری مجاہد کمانڈریاسین ایٹو کی شہادت کے بعد انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی کمان سنبھالی تھی.وہ مجاہدین کے انتہائی تجربہ کار کمانڈر کے طور پر جانے جاتے تھے جب کہ بھارتی فوج ان کے نام سے ہی خوف کھاتی تھی بھارتی فوج اور پولیس 11 سال سے زائد عرصہ ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.بھارتی حکومت نے ان کی گرفتاری پر 12 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا تھا
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
کشمیری مجاہدین ریاض نائیکو و دیگر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنیکی سراج الحق نے کی اپیل
برہان وانی کے بعد حزب کا کمانڈر بننے والا ریاض نائیکو بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید
انجینئر بننے کا خواب دیکھنے والا جوان جو مجاہدین کا کمانڈر بنا ، آج شہید ہو گیا، تحریر طہ منیب
کمانڈر ریاض نائکو کی شہادت کا بدلہ لیں گے. کشمیری مجاہدین کا اعلان