یہ غلط فہمی دور کر لیں ہم نہ ڈریں گے نہ ہی پیچھے ہٹیں گے،اسد قیصر

0
165
asad qaisar

تحریک انصاف کے رہنما قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج جو قانون سازی ہوئی اس میں فوجداری مقدمات کا کیا تعلق ہے؟

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ نجکاری ضرور کریں لیکن اس معاملے کو کمیٹیوں میں تو لائیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین یہاں نام نہاد وزیراعظم سے ملنے گئے تھے، علی امین گنڈاپور اپنے صوبے کے حق کیلئے ملنے گئے تھے، آج آرڈیننس لائے گئے جس کا اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کو بھی علم نہیں، کرمنل لاء سمیت متعدد نجکاری کے معاملات کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق ہے، نجکاری کرنے جارہے ہیں اور اس سے قبل مینجمنٹ بورڈ کو مکمل اختیاردے رہے ہیں، یہ کرپٹ لوگ ہیں ان کے پاس مینڈیٹ ہے ہی نہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،حکومت نے پہلے دن ہی رولز سے ہٹ کر قانون سازی کی ابتداء کی،جس قانون میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ سب ممبران کے سامنے لائیں،غیر قانونی طریقے سے آرڈیننس میں ترمیم کرائی گئی،

تحریک انصاف کے رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ مجلس شوریٰ ٹائپ کی کوئی چیز بن گئی ہے،واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم مزاحمت کریں گے، لمبا سفر ہے آگے تک جائیں گے،مزاحمت کیلئے خود کو تیار کر رہے ہیں، روڈ اور اسمبلی میں مقابلہ کریں گے،یہ غلط فہمی دور کر لیں ہم نہ ڈریں گے نہ ہی پیچھے ہٹیں گے،اپوزیشن لیڈر کا اعلان کرنے میں اسپیکر جان بوجھ کر تاخیر کررہے ہیں،جو وزیراعظم کے الیکشن میں ہار جائے وہ اپوزیشن لیڈر بنتا ہے،

قومی اسمبلی اجلاس، 7 آرڈیننس پیش،اپوزیشن کا احتجاج،تاخیر نہیں کر سکتے،سپیکر

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

مردان میں کے ایف سی کو لگے تالے حکومت نے کھلوا دیئے

Leave a reply