ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں، آصف زرداری کا بڑا اعلان

0
41

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ انسان کمزور،بھاری اللہ کی ذات ہے،

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں پہلے انتخابی اور نیب اصلاحات کریں گے،میاں صاحب سے گزشتہ رات رابطہ ہوا جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں آتا مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،انہوں نے پچھلے 4سال میں کیا کیا،ہم نے سلیکٹڈ کو سیاسی طاقت سے ہٹایا،جلد الیکشن کرانے کا مطالبہ کرنے والوں کی کارکردگی کیا ہے؟کہتا رہا دھاندلی ہوئی الیکشن کرائیں لیکن کسی نے نہیں سنا،ایک شخص مجمع اکٹھا کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کہ مسائل کا پتا ہی نہیں ہے، اس ساری ایکسرسائز سے یہ ثابت ہوا کہ ادارے نیوٹرل رہ سکتے ہیں،

سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھاکہ میں لوگوں سے یہ تو نہیں کہوں گا کہ عمرے پر مت جا و جلسے میں آواداروں کو اپنا کام کرنے دیں بلکہ ان کی مدد کریں ایک ہی پارٹی ہے جو پاکستان کو بچا سکتی ہے، وہ پیپلز پارٹی ہے ایک کھلاڑی کون ہوتاہے کہ کسی کو میر جعفر اور میرصادق کے لقب دینے والا ،اس وقت نواز شریف سے مشاورت کے بعد بات کر رہا ہوں، کچھ لوگ کہہ رہے تھے دبئی بھاگ گیا میں اپنے نواسے اور بچے کو دیکھنے گیا تھا،آج50ہزار روپے تنخواہ لینے والے کو بھی مسائل کا سامنا ہے،کل کا کرکٹر کہتا ہے میں نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں پاکستان کی آبادی 20کروڑ نہیں 30 کروڑ ہے،میاں صاحب کی اپنی سوچ ہے،ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے کہ اصلاحات کے بعد الیکشن ہوں گے اتحادی جماعتوں کے قائدین جو بھی فیصلہ کریں گے مل جل کر کرینگے،

سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر اقدام سوچ سمجھ کر کریں گے،میں نے کبھی صحافیوں کے خلاف مہم نہیں چلائی،ہم مشرف کو ڈکٹیٹر ضرور کہتے تھے لیکن اس کے گھر کے سامنے ہلہ نہیں بول دیا،الیکشن میں جانا ہے، تین چار مہینے کا کوئی مسئلہ نہیں،ہم نے پہلے اصلاحات کرنی ہے پھر الیکشن کرانے ہیں ہم تو ٹماٹر اور آلو کے لیے آئے ہیں، سب کے چولھے جلائیں گے انہوں نے پچھلے4سال میں کیا کیا؟ہم نے سلیکٹڈ کو سیاسی طاقت سے ہٹایا ،خواجہ آصف کا بیان اپنی جگہ لیکن انتخابات اصلاحات کے بعد ہوں گے، گوادر پاکستان کا مستقبل ہے،اگر کسی کو گوادر سے متعلق بات کرنی ہے تو ہم سے کرے،

سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو اپنا کام کرنے دیں بلکہ ان کی مدد کریں، عمران خان کیا کرلے گا جلد الیکشن کرواکر،جیت ہار جمہوریت کا حصہ ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں چاہتے جیل ریمانڈ سے بہتر ہے،بی بی کو شہید کرنے والوں نے یہ سمجھا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کردیا،ایک ہی پارٹی ہے جو پاکستان کو بچا سکتی ہے وہ پیپلز پارٹی ہے،یہ کون سا بنگال کا نواب ہے جس کے ساتھ میر صادق اور میر جعفر ہوگیا،ایک کھلاڑی کون ہوتاہے کہ کسی کو میر جعفر اور میرصادق کے لقب دینے والا،اس وقت نواز شریف سے مشاورت کے بعد بات کر رہا ہوں،اتحادیوں نے سیاسی کمٹمنٹ پورا نہ کرنے پر انہیں چھوڑ دیا ہم نے ایم کیو ایم کو بھی صحیح راستے پر لگا کر کام لینا ہے،علوی صاحب ڈینٹسٹ ہیں ان کی سوچ کم ہے وہ سیاست سیکھ رہے ہیں

سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جج سے کہا نیب کے پاس مجھے تین ماہ ہو گئے نیب نے مجھے عید کی نماز پڑھنے نہیں دی، کوشش کریں گے نیب کا غلط استعمال نہ ہومیرا مشورہ ہے کہ نیب کو بیوروکریسی سے الگ کر دیں ہر بیوروکریٹ سائن کرنے سے پہلے نیب سے ڈرتا ہے پنجاب میں ٹیوب ویلز میٹھا اور سندھ میں کھارا ہے،میں نے ڈالر کو 60روپے سےزیادہ بڑھنے نہیں دیا کراچی ہمارا اثاثہ ہے،18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں بہت کام ہوا ہے،میں نے امریکی دھمکی سے متعلق مراسلہ نہیں پڑھا،مراسلہ انہوں نے خود بنایا ہے،عام طور پر امریکی سفیر ایسی زبان استعمال نہیں کرتے،
میں نے خود تحریک عدم اعتماد کو لیڈ کیا ہے کسی نے ایک روپے نہیں دیا،امریکہ کے اپنے مسائل ہیں انہیں سارے جہاں کا درد نہیں،امریکی صدر جوبائیڈن نے مجھے کوئی فون نہیں کیا،اگر ان کے پاس مراسلے سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں،امریکی صدر جوبائیڈن میرا دوست ہے ایسی کوئی بات ہوتی تو وہ مجھے فون کرتے،وزیراعلیٰ سندھ کو کہاہے وفاق سے سندھ کیلئے یونیورسٹیوں کے معاملے پر بات کریں،مراسلہ ہوگا لیکن ریاست کی طرف سے نہیں آئی ان کی مدت پوری نہیں ہورہی تھی بلکہ سسک رہی تھی

عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

آئین شکنی، اب لگے گا عمران خان اور اسکے ہمنواؤں پر آرٹیکل 6، تیاریاں شروع

سپیکرکی رولنگ غلط، پیچھے موجود تمام افراد پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،قمرزمان کائرہ

Leave a reply