ہم نے یہ کام نہیں کیا تو مولانا کیوں کر رہے ہیں؟ شبلی فراز پھٹ پڑے

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کو سیاست میں استعمال کر رہے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کو بیچ رہے ہیں،ہم نے اپنے دھرنے میں مذہب کو استعمال نہیں کیا تھا،

آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان مدرسہ ریفارم نہیں کرانا چاہتے، مولانافضل الرحمان مذہب کو سیاست میں استعمال کر رہے ہیں، ہمیں نظام میں غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہیے، الیکشن کمیشن اور نادرا کو ٹیکنیکل خامیاں دور کرنی چاہئیں،

دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے میں ناکامی کے بعد اب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کر دیا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک مولانا کا ساتھ دینے کو تیا رنہیں،

آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

Comments are closed.