وزیراعظم روانہ ہوں گے چین، کس کس سے طے ہے ملاقات؟ اہم خبر

0
45

وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پیر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی جائیں گے،  شاہ محمود قریشی، شیخ رشید،خسروبختیار ،حفیظ شیخ ہمراہ ہوں گے، ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ سرکاری دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب لی کی کیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، وہ چینی رہنماﺅں سے خطے کے امور اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت مختلف منصوبوں کی توسیع اور سی پیک فریم ورک کے ساتھ ساتھ زرعی، صنعتی اور معاشی و اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کادونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون میں مزید اضافے کے حوالے سے منعقد ہونے والے چائنا پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب متوقع ہے۔

کشمیر میں کرفیو کے 2 ماہ، ایل او سی توڑنے بارے وزیراعظم کا بیان آ گیا

وزیراعظم دورے کے دوران مختلف چینی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اس دوران چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ دونوں تذویراتی شراکتدار ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکے ۔ پاکستانی اور چینی قیادت وزیراعظم کے دورے کے دوران چاول، گندم، مکئی، سویا بین ، چینی اور تمباکو سمیت پاکستان کے زرعی شعبے کی دیگر مصنوعات پرکوٹے کے خاتمے کا بھی جائزہ لے گی۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام گوشت، دودھ، پولٹری، جانوروں کے چارے اور چکن انڈسٹری کی خوراک کی چین کو برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک سال کے دوران یہ تیسرا دورہ ہے۔

چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

Leave a reply