کسی نے کیا خوب انداز میں ہماری ترجمانی کی ہے کہ ہم قوم نہیں ہجوم ہیں .میرے نزدیک ہم اخلاقی پستیوں کی انتہا کو چھو تے جا رہے ہیں جس کی مثال کسی بھی مہذب معاشرے میں نہیں ملتی. .لوگوں کا رہن سہن اور ان کا تہذیب و تمدن ان کے معاشرے اخلاقیات اور ان کی دینی تربیت کا عکاس ہوتا ہے ہمارے معاشرے میں ہماری تہذیب و تمدن ہماری اخلاقیات ہماری تربیت ہمارے مہذب ہونے کی نشاندہی کر رہی ہے یا نہیں یہ بات قابل غور ہے .کسی قوم کا عروج و زوال اس کی اخلاقیات پر منحصر ہے اخلاقی پستی کا شکار قومی تنزلی کا شکار رہتی ہیں ہم بڑی بڑی تاریخ کی کتابیں اٹھا کر پڑھ لیں ان میں واضح لکھا ہے کہ جن نے اخلاقی پستی اختیار کرلی ان کا انجام تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہ ہوا
ہمارے معاشرے پر نظر دوڑائی جائے تو ہم اخلاقیات میں اس گراوٹ کا شکار ہے جہاں پر ہمارا ثانی کوئی نہیں ہم نے اخلاقی پستی کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے اپنے آپ کو اخلاقیات کے بد ترین درجے پر فائز کر دیا ہے
اگر ہمارے پاکستان کر نظر دوڑائی جائے تو ہر شخص وہ کام کرتا ہے جو دوسرے کا ہے لیکن کوئی بھی وہ کام کرنے کے لئے تیار نہیں جو اس کا اپنا اور ذاتی کام ہے ہم سیاست کو ہی لے لیں سیاسی میدان میں ہم ایک دوسرے کے نظریاتی مخالف بننے کی بجائے ہم ذاتیات پر اتر آتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کو ماں بہن کی گالی دینے سے بھی گریز نہیں کرتے
موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو ہمیں سب سے زیادہ ضرورت اپنی اخلاقی تربیت کی ہے بحیثیت فرد میں اپنی قوم کی کتنی خدمت کر رہا ہوں اور میں اپنے حصے کا کتنا کام اور کردار ادا کر رہا ہوں کیونکہ علامہ اقبال صاحب نے فرمایا ہے نا کہ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
آج کل کے ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر کوئی سوشل میڈیا یوز کرتا ہے وہاں سب سے زیادہ اشد ضرورت جس چیز کی ہے وہ ہماری اخلاقی تربیت کی ہے ہم ہر سیاسی محاذ پر ایک دوسرے کے خلاف ہوتے ہیں اور خلاف ہونا یا اختلاف ہونا جمہوریت کا حسن ہے لیکن ہم اپنے اقدار روایات اور اور اسلامی تعلیمات کو بلا کر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہوتے ہیں اور جیسا کہ موجودہ حالات میں بھی دیکھنے کو ملا کہ تشدد واقعات سامنے آتے ہیں جس سے بہت قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں گھر اجڑتے ہیں
میں اپنی سوچ اور سمجھ کے مطابق ہر شخص سے یہ التماس کرتا ہوں کہ خدارا اپنی قوم عوام خاندان اور دین کی خاطر ایک دوسرے کی عزت کریں اور عزت کرنے سے نہ صرف آپ کے اپنے وقار میں اضافہ ہوگا بلکہ دوسرے شخص کی نگاہ میں بھی آپ کی قدر و قیمت بڑھے گی

@QasimZaheer3

Shares: