مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں ، ہم قوم سے معافی مانگتے ہیں،

احتساب کے نام پر بد ترین انتقام، شہباز شریف پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا کلہاڑا مسلم لیگ ن پر اس لئے چل رہا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ،بجلی کے منصوبے، سی پیک ،سستی کھاد، قرضے ہم نے عوام کو دئیے. نیازی‌صاحب قوم آپ سے حساب لے گی، میں اس دنیا میں ہوں یا نہ ہوں وہ وقت آئے گا قوم حساب لے گی.

وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

شہباز شریف نے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہوں گی، ہم بھی انسان ہیں، قوم سے معافی مانگتے ہیں.

منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےتعلیم کےوظائف بندکردیئےگئے،ادویات کی قیمتیں بڑھادی گئیں ،گیس اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کا کریڈٹ نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو جاتا ہے،5ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے نہ لگےہوتے توعوام مصیبت میں ہوتی ،احتساب ن لیگ کا کیا جارہا ہے یا پھر نام آتا ہے پیپلزپارٹی کا ،

ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ کے دوران اپوزیشن کو خوب گالیاں دی گئیں کبھی ایف بی آر کا چیئرمین لگاتے ہیں اور کبھی ہٹاتے ہیں،ان اقدامات سے ملک آگے جائیگا یا پیچھے ، ان اقدامات سے ملک کی جگ ہنسائی ہوتی ہے ،عمران خان عوامی خدمت کے میدان میں شکست کھا چکے ہیں .دنیامیں آپ نےپاکستان کوبدنام کردیا ، کون یہاں سرمایہ کاری کرے گا،ان تمام حالات کے باجود یہ کہتے ہیں اس کو نہیں چھوڑوں گا یہ چور ہے وہ چور ہے .

 

شاہد خاقان عباسی گرفتار، کہاں منتقل کیا جائے گا؟ نیب نے فیصلہ کر لیا

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے ساتھ جو کچھ کیا اس کے باوجود زندہ رہیں گے اور ملک کی خدمت کریں گے

 

Shares: