ہری سبزیوں کا استعمال ڈپریشن میں کمی کے لئے مفید

0
198

اگر اداسی یا تھکن محسوس کر رہے ہیں تو فکرمندہونے کی کوئی بات نہیں آپ کچن میں جائیں اور کوئی ڈش بنا ئیں اس سے نہ صرف آپ کے اداسی دور ہو گی بلکہ آپ کا دھیان بھی بٹ جائے گا سبزیاں خصوصا ہری ہری یا ہرے پتوں والی سبزیاں مثلا پالک مولی مٹر بند گوبھی وغیرہ کھانے سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے ان میں فولک ایسڈ پایا جاتا ہے ایک تحقیق کے مطابق ڈپریشن اور فولک ایسڈ کے لو لیول کےدرمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہےچونکہ ماہرین کے مطابق ہری سبزیوں میں فولک ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ خون کے نئے خلیات کی تعمیر میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ ڈی این اے سینتھسس کی تعمیر میں بھی مدد دیتا ہےجس سے ڈپریشن میں 50 فیصد کمی واقع ہوتی ہے وٹامن بی سکس بھی ڈپریشن میں کمی کا باعث بنتا ہے اس کے حصول کے لئے کیلا آلو سرخ مرچ اور چکن کا استعمال بہترین ہےماہرین کے مطابق روزانہ کی خوراک میں ان چیزوں کا استعمال ڈپریشن سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ جسم کو قوت و توانائی بھی دیتا ہے

Leave a reply