پھل جن کا فروٹ چاٹ میں ایک ساتھ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے

0
56

فروٹ چاٹ افطار کے دوران دسترخوان کی شان اور روزوں داروں کی پسندیدہ غذا قرار دی جاتی ہے فروٹ چاٹ ایک مکمل غذا کی حیثیت رکھتی ہے ایک کپ فروٹ چاٹ کھانے سے فائبر سمیت وٹامنز اور منرلز کی بھرپور مقدار حاصل ہوتی ہے فروٹ چاٹ دل کو طاقت اور معدے کو فرحت بخشتی ہے-

غذائی ماہرین کے مطابق اگر رمضان کا پورا مہینہ فروٹ چاٹ کا باقاعدگی سے استعمال کر لیا جائے تو عید تک چہرے پر رونق، جِلد صحت مند اور ناخنوں اور بالوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

فروٹ چاٹ کھانے کے فوائد تو بے شمار ہیں مگر اس بات کا دھیان رکھنا بھی بے حد ضروری ہے کہ کچھ پھلوں کا ایک ساتھ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے تربوز کو فروٹ چاٹ میں شامل کرنے سے منع کیا جاتا ہے اس میں وافر مقدار میں پانی شامل ہوتا ہے، تربوز اور پانی کے ایک ساتھ استعمال سے ہیضہ ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

عموماً روزے دار جیسے ہی روزہ افطار کرتا ہے وہ سب سے پہلے کھجور کے ساتھ ایک گلاس پانی پیتا ہے، اس کے بعد جب یہ فروٹ چاٹ کھائی جاتی ہے تو اس میں موجود تربوز ہیضہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے اس لیے تربوز کو فروٹ چاٹ میں شامل کرنے کے بجائے افطاری کے بعد بھوک محسوس ہونے پر کھائیں۔

اگر دسترخوان پر لسی یا دودھ سے بنی کوئی اور غذا بھی موجود ہے تو اس دن کیلے کا استعمال فروٹ چاٹ میں نہ کریں ایسا کرنے سے پیٹ خراب اور طبیعت گھنٹوں بوجھل ہو سکتی ہے۔

فروٹ چاٹ بناتے وقت کوشش کریں فروٹ چاٹ بناتے ہوئے اس بات کا خیال رہے کہ اس میں لیموں شامل نہ کریں غذائی ماہرین کے مطابق فروٹ چاٹ کا ذائقہ بڑھانے کے لیے کریم کا استعمال کیا جا سکتا ہے مگر فروٹ چاٹ میں اس دوران لیموں کا رس شامل نہ کریں۔

فروٹ چاٹ میں لیموں شامل کرنے سے اس کے ساتھ کھائی جانے والی دوسری غذائیں یا دودھ سے بنے مشروبات طبیعت خراب کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں پیٹ کی خرابی یا بد ہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا روزہ داروں کو سخت احتیاط کا مشورہ

افطاری میں بنانے والے چند پکوان

Leave a reply