امریکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی خلاف نہیں ہونا چاہیے.، ترجمان دفتر خارجہ

باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی اماراتی قیادت سے ملاقات ہوئی ،.ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تعلقات کومزید فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی ایرانی صدر اوردیگرحکام سے ملاقات ہوئی.

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں،وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر اور افغان امن کیلئے ایران کی کوششوں کو سراہا،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،کشمیری قیادت آج بھی نظر بند ہے، انہیں لاک ڈاون کا سامنا ہے،.5اگست کے اقدامات کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں،گلگت بلتستان اصلاحات میں قانونی آئینی، انتظامی اور سیاسی اصلاحات شامل ہیں، ،اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر کی جا رہی ہیں،بھارت کلبھوشن معاملے پر پاکستان کو بند گلی میں نہیں دھکیل سکتا،

بھارت کو بارہا کلبھوشن کے لیے قانونی نمائندگی مہیا کرنے کا کہا ہے،افغانستان سے ہمیشہ امریکی و غیر ملکی افواج کے انخلاء کی حمایت کی، امریکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی خلاف نہیں ہونا چاہیے.پاک امریکا اعتمادکونقصان پہنچانےوالےبیانات سودمندنہیں ہوں گے،

Shares: