ہم سے شادی کرو ورنہ…دو بہنوں کو دھمکیاں دینے والے گرفتار

0
228
india

ہم سے شادی کرو ورنہ ہم تمہارے بھائی اور باپ کو قتل کر دیں گے، اسکول جانے والی بہنوں کو بندوق کی نوک پر دھمکیاں دینے والے راج الدین اور سلمان گرفتار کر لئے گئے

واقعہ بھارت کا ہے،اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں راج الدین اور سلمان نامی دو نوجوانوں پر دو بہنوں پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملزمان نے بہنوں کو اس وقت بندوق سے ڈرایا جب وہ اسکول سے واپس آ رہی تھیں، لڑکیوں نے ملزمان کی بات ماننے سے انکار کیا تو ان پر تشدد کیا گیا، کپڑے پھاڑ دیئے گئے۔لڑکیوں کے والد ملزمان کے پاس گئے تو انکو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تین افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے راج الدین اور سلمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم محبت الدین علوی کی تلاش جاری ہے۔تینوں ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں

واقعہ کا مقدمہ تھانہ اگلاس میں درج کیا گیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق لڑکیوں کے والد نے مقدمہ درج کروایا، جس میں کہا گیا کہ اس کی دو بیٹیاں قریبی سرکاری انٹر کالج میں پڑھتی ہیں۔ راج الدین، جو ویلڈر کا کام کرتا ہے، اسکول جانے والے راستے پر اسکی ایک دکان ہے۔ اس کی خالہ کا بیٹا سلمان بھی اس دکان پر کام کرتا ہے۔راج الدین اور سلمان نے دونوں بہنوں پھنسانے کی کوشش کی۔ تاہم جب لڑکیوں نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کیا تو ملزمان نے بھائی اور والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔سکول آتے جاتے ملزمان نے لڑکیوں کی تصاویر بنا لیں اور انہیں وائرل کرنے کی بھی دھمکی دی،کہا اگر شادی سے انکار کیا تو تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے،ملزمان نے لڑکیوں کے بھائی کو دھمکی آمیز ویڈیوبھی بھیجی جس میں ملزمان نے اسلحہ اٹھا رکھا تھا، ملزمان کی دھمکیوں کی وجہ سے دونوں بہنوں نے تعلیم چھوڑ دی اور امتحان نہ دے سکیں.

متاثرہ لڑکیوں کے والد کے مطابق جمعہ (7 جون) کی شام تقریباً 7 بجے دونوں بہنیں خریداری کے لیے بازار گئی تھیں۔ اسی وقت راج الدین اور سلمان بھی وہاں پہنچ گئے۔ تھوڑی دیر بعد راج الدین اور سلمان دونوں بیٹیوں کو دکان کے اندر زبردستی لے گئے۔ ملزمان نے دونوں بہنوں کے ساتھ فحش حرکات کرنے کی کوشش کی اور گالیاں دیں۔ اس دوران دونوں بہنوں کے کپڑے پھٹ گئے۔ کچھ دیر بعد راج الدین اور سلمان بہنوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر وہاں سے چلے گئے۔ واپسی پر دونوں نے لڑکیوں کو موبائل فون دیا اور رابطے میں رہنے کو کہا۔خوفزدہ اور کانپتی ہوئی بہنیں گھر واپس آئیں اور اپنے گھر والوں کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا۔ جس کے بعد میں اپنے بیٹے کے ساتھ راج الدین کے پاس اسکی دکان پر گیا،وہاں محب الدین بھی موجود تھا جس نے اپنے بھائی کی غلطی کو تسلیم کرنے کے بجائے، دھمکیاں دیں۔ اور تشدد کیا،

پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 354 (D)، 342، 504، اور 506 کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67A کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

Leave a reply