سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حیدرآباد میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ نے کام شروع کردیا ہے،
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایک سے2 ماہ میں پورے شہر میں کام شروع کردیا جائے گا،کچھ وجوہات تھیں جس کی وجہ سے کچھ وقت لگ گیا،شہر میں بہت ساری اسکیمیں شروع ہیں جن پر کام جار ی ہے، اسکیمیں سست روی کا شکار تھیں جس پر ہماری میٹنگ ہوئی ہے، بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت ہے کہ حیدرآباد کے مسائل حل کریں،حالیہ بارشوں سے شہر کے انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا حالیہ بارشوں سے شہر کے مسائل مزید بڑھ گئے،
صوبائی وزیربلدیات ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی بیشتر شاہراہوں پرکام بھی شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں فوری طور پر شاہراہوں کی بحالی کا کام ہو رہا ہے، شہرکے کچرے کے ساتھ ہم سیاسی کچرے کو بھی صاف کرنے جارہے ہیں،
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی باتیں نہیں بتا رہے ہیں۔انہوں نے آئی ایم ایف سے کس طرح معاہدے کیے۔ وہ 2018 میں جس طریقے سے آئے ۔لوگوں پر غلط مقدمات بنائے ۔پانی کے حوالے سے بلاول بھٹو کا وژن ہے ۔ہم پانی کو بڑھانے کے لیے بہت سی اسکیمیں دی ہیں۔ہم ڈی سیلیٹیشن پر جا رہے ہیں۔ہر جگہ آٹے کے اسٹال لگائے گئے ہیں ۔65 روپے فی کلو کے حساب سے آٹے کے اسٹال دے رہے ہیں۔مریم کے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے ۔آڈیو لیکس اور اس طرح کی چیزیں نہیں ہونی چاہیے ۔وہاں پر غیر ملکی سربراہ بھی آتے ہیں۔