کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں، ہم تنہا ہو گئے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو گروی رکھ دیا ،
وزیراعلیٰ سندھ نے کئے بلاول زرداری سے شکوے، وہ بھی کس کے خلاف؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاؤں گا، پاکستان کے عوام عمران خان کو مزید برداشت نہیں کرسکتے، دنیا میں کوئی ہماری بات سننے کوتیار نہیں، ہم تنہا ہوگئے ہیں، ہم نالائق اورسلیکٹڈ حکومت کےخلاف احتجاج کے لیے آئے ہیں، میں عوام کےحقوق کےلیےلڑوں گا، آج غریب فاقہ کشی پرمجبور ہیں، انہوں نے کہاکہ سیاسی رہنماؤں کوطبی سہولیات سےمحروم رکھاجارہاہے، آصف زرداری آج بھی ظلم برداشت کررہےہیں لیکن جھکےنہیں، لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے،
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج ہرشہری کابنیادی حق ہے، پیپلزپارٹی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے،