جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی حمائمہ ملک

مجھ سے پہلے جندو کا کردار اداکارہ آمنہ شیخ کو آفر ہوا تھا
0
69
umaima malik

معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ ڈرامہ سیریل جندو کو فیمنسٹ ڈرامہ کہا جا سکتا ہے لیکن جندو ایک خود مختار خاتون ہے جو اپنی زندگی کے فیصلے خود کرتی ہے اور اپنے سارے کام خود کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ جندو ڈرامے کے دوران میرا اپینڈنکس کا آپریشن ہوا اور آپریشن کے دوران مجھے ٹانکے لگے ، اور آپریشن کے محض تین دن کے بعد ہی میں شوٹنگ پر آ گئی تھی .انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں‌زیادہ تر کاسٹ سٹیج سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی ہے، میں نے دوران شوٹنگ ان سے بہت کچھ سیکھا اور جندو کے سیٹ پر جو وقت گزراوہ بہت ہی زبردست رہا .

انہوں نے کہاک”ہ مجھ سے پہلے جندو کا کردار اداکارہ آمنہ شیخ کو آفر ہوا تھا ”لیکن انہوں نے اپنی زاتی مصروفیت کی وجہ سے اس ڈرامے کو کرنے سے انکار کر دیا، آخر لمحات میں‌یہ کریکٹر میرے پاس آیا مجھے یقین ہے کہ اگر یہ کردار آمنہ شیخ کرتی تو وہ بہت ہی اچھے انداز سے کرتیں ، تاہم میں نے بھی کوشش کی ہے کہ میں اس کردار کو اچھے طریقے سے کروں اور جس میں‌، میں‌کافی کامیاب دکھائی دیتی ہوں کیونکہ میرے مداح مجھے بہت سراہ رہے ہیں.

دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

Leave a reply