سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

نواز شریف سے توقع کرتے ہیں کہ وہ مینار پاکستان سے الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے,پیپلز پارٹی
0
281
shehla raza

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف چا ر سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں، نواز شریف کی پاکستان آمد پر پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا ، حسن رضا کا ردعمل آیا ہے

جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے نواز شریف کی آمد پر ویڈیو بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی نواز شریف کی پاکستان آمد پر انہیں ویلکم کرتی ہے۔نواز شریف سے توقع کرتے ہیں کہ وہ مینار پاکستان سے الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے ۔دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف الیکشن کی تاریخ کے مطالبے سے بیزار نظر آئے۔میاں نواز شریف ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں انہیں الیکشن کمیشن کا ترجمان نہیں بننا چاہیئے تھا۔نواز شریف جب جب اقتدار چھن جانے کے بعد ڈیل کرکے باھر گئے انکی واپسی کی راہ پیپلزپارٹی نے ہموار کی۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نواز شریف کو الیکشن میں راہ فرار سے روکا اور سمجھایا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔نواز شریف کو الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کرکے عوامی مطالبے کو پزیرائی دینی چاہیئے ۔

پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ ٹی وی نہیں دیکھ رہے! تمام ماہر آئین و قانون یہی کہہ رہیں ہیں کہ میاں صاحب کی ڈیل ہو گئی ہے، اس بار تو میاں صاحب کی وجہ سے پاکستان کی عدالتیں دنیا میں تیسرے نمبر پر آگئیں ہیں سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا اور ریلیف بھی ملزم کو ملتا ہے میاں صاحب convicted ہیں، پیپلز پارٹی والے آپ سے کیوں لڑیں گے؟ پیپلز پارٹی والے تو الیکشن لڑنا چاہ رہے ہیں،

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

Leave a reply