پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے بتا دیا کہ انہیں کیسا دولہا چاہیئے
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے شوہر کے حوالے سے واضح کرتےہوئے بتایا کہ دولہا خوبصورت ہو، لمبا ، پیسے والا ہو اور اس کی آنکھیں نیلی ہوں
ایک انٹرویو کے دوران حمائمہ ملک سے ان کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حمائمہ نے کہا کہ اُن کا ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن جب بھی وہ شادی کریں گی سب کو ضرور بتائیں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی شادی میں سب کو مدعو کریں گی اور ان کی شادی میں سب کو کھلی دعوت ہوگی کہ وہ آئیں اور ڈانس بھی کریں۔
اداکارہ نے یہ تمام باتیں تو مذاق میں کیں اور کہا کہ جس سے وہ شادی کریں گی وہ خوبصورت ہو، لمبا ، پیسے والا ہو اور اس کی آنکھیں نیلی ہوں لیکن ساتھ ہی سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان کے ماضی اور کیرئیر کو لے کر ذہنی اور جذباتی طور پر اُن کی حوصلہ افزائی ، سپورٹ اور عزت کرے۔
واضح رہے کہ حمائمہ ملک گزشتہ کچھ عرصے سے ڈراموں اور فلموں سے دور ہیں۔
خیال رہے کہ حمائمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس بعد انہوں نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔
اگر دفتر کے کاغذ سائن کرنے سے پہلے پڑھے جاتے ہیں تو نکاح نامہ پڑھنا بھی ممنوع نہیں ہونا چاہیے