معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میںشرکت کی اس میںانہوں نے کہا کہ مجھے شادی کرنے کا بہت شوق ہے آپ دعا کیجیے میں اپنے شوہر کی بیوی بن جائوں. انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں برے لوگ بھی آئے اور میں مسائل کا شکار بھی رہی ، میں نے محض 14 سا ل کی عمر میںکام شروع کیا ، اور کم عمری میں ہی شہرت دیکھ لی ، اس حوالے سے میںبہت خوش نصیب ہوں. انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شہرت مل جائے تو انسان کو سمجھ نہیں آتی کہ اسکو کونسا فیصلہ کس وقت کرنا چاہیے.
”حمائمہ ملک نے کہا کہ مجھے رونے میں وقت نہیں لگتا”، ایک وقت ایسا بھی تھا میری زندگی میں جب میں دن میں ایکبار ضرور روتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے. میں نے اپنی زندگی میں بہت اتار چڑھائو دیکھے، میں ڈپریشن میں بھی رہی. جب میںجندو ڈرامہ ریگستان میںشوٹ کررہی تھی تو اس وقت مجھے خود کو جاننے کا موقع ملا ، اور میںڈپریشن میںچلی گئی ، اس کے بعد ڈاکٹروں سے رجوع کیا اپنا علاج کروایا اور ڈپریشن سے باہر نکلی . انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش مزاج لڑکی ہوں لیکن کبھی کبھی کسی بات پر دل بھر آتا ہے.