اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ 14اگست کا اولین تقاضا یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو یہ پتہ ہو کہ پاکستان بنانے کیلئے کیا کیا قربانیاں دی گئیں۔پاکستان کا آئین تمام شہریوں جس میں عورتیں اور مرد دونوں شامل ہیں ان کو بنیادی انسانی حقوق اور قومی زندگی میں تمام لوگوں کو برابری کا حق دینے کی ضمانت دیتا ہے۔ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ قائد اعظم کی سوچ کے مطابق اگر ہم پاکستان کو دنیا میں ایک رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں تو ہم کومردوں اور عورتوں کو برابر کا حق دینا ہو گا۔ یہی قائد اعظم کا خواب تھا۔قیام پاکستان کی جدوجہد میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں تھیں
یہی وجہ ہے کہ ”جب پاکستان بن گیا تو قائد اعظم نے خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ”پاکستان بنانے میں خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے” پاکستان میں ان کا برابر کا حق ہے“۔آج بھی اگر ہم دیکھیں تو خواتین کا نہ صرف پاکستان کی ترقی میں کردار ہے کھیل کے میدان سمیت کوئی بھی شعبہ ہوخواتین دنیا بھر میں ملک کی نمائندگی کررہی ہیں اور اسکی شہرت کا باعث بن رہی ہیں۔








