اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر جنہوں نے حال ہی میں بپلک ڈیمانڈ کے نام سے پبلک ٹی وی
پر ایک شو شروع کیا ہے اس میںانہوں نے پہلا شو ہی حمائمہ ملک کے ساتھ کیا. حمائمہ ملک نے جہاں کھل کی باتیں اس شو پر، وہیں انہوں نے اداکار محسن عباس حیدر سے معافی بھی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ، میں نے آپ کے خلاف بیانات دئیے جو کہ مجھے نہیں دینے چاہیے تھے وہ یقینا ایک غلط فہمی کی بنیاد پر تھے ، میں نے یقینا دل آزاری کی ہے جس کے لئے میں محسن آپ سے معافی مانگتی ہوں، حمائمہ نے اٹھ کر محسن سے معافی مانگی اور محسن نے اداکارہ کو گلے لگا کر انہیں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں .
یاد رہے کہ ”محسن عباس حیدر جن پر ان کی اہلیہ نے جسمانی تشدد کے الزامات لگائے تھے ”اس کے بعد انہوں نے اپنی چند ایک تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں جس کے بعد اداکار کے خلاف لوگ اور انڈسٹری کے بہت سارے نام کھڑے ہو گئے ،تاہم وقت نے ثابت کیا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا کبھی جیسے ان کی اہلیہ نے الزمات لگائے ہیں. لہذا اس مشکل وقت میںجس جس نے محسن پر انگلی اٹھائی وہ اب ان سے معافی مانگ رہے ہیں.