ہمیں بیوروکریسی کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے. قادر مندوخیل

ہمیں بیوروکریسی کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے. وزیرصحت قادر مندوخیل

وزیر صحت قادر مندوخیل نے کہا ھے کہ سوئی گیس اسلام آباد کے ملازمین کو بلوچستان ٹرانسفر کیا گیا جبکہ تبادلہ ہونے والے سوئی گیس کے ملازمین نچلے گریڈ کے ہیں، اور بیوروکریسی کھلم کھلا بدمعاشی پر اتر آئی ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک بیوروکریسی کے ہاتھوں اتنا مجبور نہیں ہوئے ہیں. بیوروکریسی ترقیاتی کاموں میں 35 سے 40 فیصد کمیشن لے رہی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی
بعض اتحادی کہتے ہیں کہ ان کو فیس سیونگ نہیں دینی چاہیے یہ بھول جائیں کہ ہم آپ کو ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے دیں گے،خواجہ سعد رفیق
مذاکرات اور دھمکیاں،ایسا نہیں چلے گا، حکومت نے عمران خان کو آفر بھی دے دی
وزیر صحت قادر مندوخیل کے مطابق؛ اسمبلیاں ختم ہونے پر سیاستدان پانچ فیصد کمیشن پر نیب کے چکر لگاتا ہے جبکہ بیوروکریسی 40فیصد کمیشن لے کر مزے اٹھا رہی ہوتی ہے لہزا ان کو لگام دینا ضوری کیونکہ انہوں نے بھی ملک کا بیڑا غرق کیا ہے اور انہیں لگام لگانا ضروری ہے. ان کہنا تھا ان کا احتساب ہونا بہت ضروری ہے یہ تنخواہ پینشن اور پھر کمیشن بھی لیتے ہیں.

قادر مندوخیل کے مطابق اس کو پابند بنایا جانا چاہیئے اور یہ اس ملک کے ملازم ہیں یہ جتنا کام کرتے اس سے ڈبل مال بناتے ہیں لیکن انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے.

Comments are closed.