مزید دیکھیں

مقبول

معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

معروف کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال...

آئی جی اسلام آباد ایک اور اہم ادارے کے سربراہ مقرر

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا، صدر...

ہم سب کو چاہیے ہم نبی کی سنت پر عمل کریں حمیرا ارشد

گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ12ربیع الاول بابرکت مہینہ ہے اسکی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مہینے میں ہمارے نبی دنیا میں تشریف لائے ، مجھے یاد ہے کہ جیسے آج بازار سجتے ہیں اسی طرح سے ہمارے بچپن میں بازار سجا کرتے تھے ، دلہن کی طرح نہ صرف بازار بلکہ گلی محلے بھی سجے ہوتے تھے آج بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور تاقیامت ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ ہم پہاڑیاں بنایا کرتے تھے آج بچوں کو پہاڑیاں بناتا دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے ہر کوئی نبی کی اس دنیا میں آمد کے جشن کو منا رہا ہوتا ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ہم نبی کی سنت پر عمل کریں اس نبی کی سنت پر جو ہمارے آخری نبی ہیں جن کے بعد اس دنیا میں کوئی نبی نہیں آیا۔

انہوں نے مزیہ کہا کہ یہ مہینہ فیوضات و برکات کے اعتبار سے نہایت افضل ہے۔ 12 ربیع الاول شریف بروز پیر، مکہ المکرمہ کے محلے بنی ہاشم میں آپ کی ولادت باسعادت صبح صادق کے وقت ہوئی۔ 12 ربیع الاول ہی میں آپ ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے۔ اسی تاریخ سے کائنات کی ظلمت و تاریکیاں نورانیت میں تبدیل ہونے لگیں۔ تمام مسلمانوں کو اس دن کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے گزشتہ کا احتساب اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرکے فلاح وا صلاح انسانیت کے لئے ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ مشغول ہو جانا چاہئے۔

پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں