یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے نامور فنکاروں نے اپنے جذبات کا اظہار اپنی اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں کیا ہے. ہر کسی نے خوبصورت پیغام دیا ہے. اداکار ہمایوں سعید نے پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرکے لکھا کہ آپ سب کو میری طرف یومِ آزادی مبارک۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ارضِ پاک کو قوت اور پاکستانی قوم کو ایسی صفات سے نوازے جس سے وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد بھی کہا.اسی طرح سے عدنان صدیقی نے ایک خوبصورت پیغام اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری کیا انہوں نے لکھا کہ
پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر آئیے ہم اس عظیم جدوجہد کو یاد کریں جس کے نتیجے میں وطن عزیز وجود میں آیا ، ہمیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا کیوں کہ امید، اتحاد اور خوش حالی کا مرکز پاکستان ہمارا مستقبل ہے۔ پاکستان زندہ باد۔”معروف گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے اس موقع پر اپنا ایک مشہور گانا دوستی کو ایک بار پھر گایا ”اور اسکی وڈیو جاری کی . انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر قوم کو جشن آزادی مبارک کہا.