اداکارہ سمیعہ ممتاز جن کا اداکاری کی دنیا میں ایک نام اور مقام ہے. انہوں نے سٹیج سے اداکاری کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں اچھا نام بنا لیا. سمعیہ ممتاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے تھیٹر کا شوق مدیحہ گوہر کو دیکھ کر شروع ہوا، میں نے تھیٹر کرنا شروع کیا تو لوگوںکا اچھا ریسپانس ملا، میرا کام وہاں لوگ دیکھ رہے تھے مجھے ٹی وی سے آفرز آنے لگیں، میں منع کرتی رہی مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ ٹی وی پر کام کرنے کے پیسے ملتے ہیں، جب مجھے پتہ چلا کہ پیسے ملتے ہیں تو میں نے ایک آدھ آفر قبول کی ، معروف رائٹر عمیرہ احمد کو اپنے ڈرامے کےلئے نیا چہرہ چاہیے تھا انہوں نے مجھے دیکھا مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمایوں سعید کی
پروڈکشن کے لئے یہ ڈرامہ بن رہا ہے تو مجھے اس وقت پتہ نہیں تھا کہ ہمایوں سعید کون ہے ، لہذا میں نے نادیہ جمیل سے پوچھا کہ کیا کروں، ہمایوںسعید نام کا کوئی بندہ ہے اسکا ڈرامہ ہے تو نادیہ جمیل نے کہا کہ عمیرہ احمد اور ہمایوں سعید ، او مائی گاڈ تمہیں اور کیا چاہیے فورا ہاں کرو. سمعیہ نے کہا کہ مجھے تو یہ بھی نہیںپتہ تھا کہ کام کے کتنے پیسے طلب کرنے ہیں سب نادیہ نے سمجھایا تو یوں سلسلہ چل نکلا اور میرے لئے راستے بنتے گئے.