ہم نے کہا کھیل لو لیکن مریم نواز بھاگ گئیں، علی اسجد ملہی

0
36

ہم نے کہا کھیل لو لیکن مریم نواز بھاگ گئیں، علی اسجد ملہی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا،

علی اسجد ملہی کا کہنا تھا کہ ہم امید کررہے تھے کہ الیکشن کو موخر کیا جائے جب تک آرڈر نہیں آجاتا،ن لیگ کی کوشش تھی ڈسکہ الیکشن کے مسئلے کو طویل کیا جائے،الیکشن کمیشن کے رویے سے تھوڑا سا افسوس ہوا، الیکشن کمیشن نےایک دن کے نوٹس پرہمیں 23 پولنگ اسٹیشن کے حوالے سے بلایا،ہم سے پوچھا کہ وڈیو وغیرہ مسلم لیگ ن کی طرح آپ بھی ہمیں دے دیں،ہمیں الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے کل ہی وڈیوز جمع کروانا ہے، ہم اپنے وکلاکے ساتھ 25 تاریخ کو حاضر ہوئے، مسلم لیگ ن نے درخواست کی کہ پورے حلقے پردوبارہ الیکشن ہوناچاہییں،ہم نےکہا پورے حلقے میں دوبارہ ہمارے ساتھ میچ کھیل لو لیکن مریم نواز بھاگ گئیں،پتا نہیں کیا جلدی تھی کہ فیصلہ بغیر انکوائری کے سنا دیا گیا، الیکشن کمیشن نے پارٹی بن کر فیصلہ دیا الیکشن کمیشن کے وکیل نےعدالت میں کہا کہ پی ٹی آئی کو پورا موقع دیا گیا خوش ہوں نہ اداس ،الیکشن میں صحیح فیصلے کےساتھ جانا چاہتے ہیں،الیکشن کا عمل روکنا ہماری کامیابی ہے،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 75 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ روک دی.سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں الیکشن پراسس عبوری طور پر روک دیا،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل سننے کے بعد این اے 75 پولنگ روک دی،سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں الیکشن پراسس عبوری طور پر روک دیا،عدالت نے کہا کہ 10 اپریل کو ہونے والی پولنگ نہیں ہو گی ،سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا اورمزید سماعت ملتوی کردی ۔

معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟

ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا

مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

Leave a reply