ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا صورتحال میں بھی ادویات کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھا،

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکسز کی شرح کوکم کیاگیا ،ہم نے تعمیراتی شعبے کے لیے پیکج دیا ،مون سون کے بعد تعمیراتی شعبے میں ترقی دیکھ رہے ہیں،کفایت شعار پالیسی کےتحت کچھ اداروں کو مختلف اداروں میں ضم کیاگیا،کچھ اداروں کے معاملات سرد خانے میں تھے،

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ سیمنٹ کی سیل 41 فیصد بڑھی،یوریا کی سیل 22 فیصد زیادہ ہے،ہم نے پاکستان اسٹیل مل سےمتعلق اقدام کیا،ملک سے اسمگل شدہ فون ختم کیے گئے,ایکسپورٹ گروتھ 6فیصد ہے،ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے دور میں ہمیں فیٹف نے گرے لسٹ میں ڈالا، آج ہم 27 میں سے 14 نکات پر عمل کر چکے ہیں، 13 پر بھی عمل کر لیں گے، اس سال مکمل کر لیں گے،بہتری آئے گی، فیٹف کے حوالہ سے تنقید کی جا رہی تھی، کہ ہم ڈلیور نہیں کرتے، ان شاء اللہ ہم نے بل پاس کئے اور مزید کام ہو رہے ہیں ، فیٹف سے ہم جلد وائیٹ لسٹ میں آ جائیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے،عوام کے سامنے حکومت کی 2سالہ کارکردگی پیش کریں گے،ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے ہم ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے،قائدین پاکستان نے مسلمانوں کی سیاست اور ثقافت کےلیے جدوجہد کی،

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان محنتی اور دیانت دار لیڈر ہیں،وہ حکومت بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کی خدمت ہو، عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر عبور کررہے ہیں،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے غلط اور صحیح کی سیاست کی، احتساب ،انصاف،میرٹ اور پسماندہ طبقے کی ترقی وزیراعظم کا وژن ہے،

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

Comments are closed.