ہم پر ایل این جی کا مقدمہ،آج حکومت کیا کر رہی ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے نیا انکشاف کر دیا

0
48

ہم پر ایل این جی کا مقدمہ،آج حکومت کیا کر رہی ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے نیا انکشاف کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جوہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں ،ایل این جی کے تین شپ نہیں آئیں گے تو پاکستان میں گیس کی کمی ہوگی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومت کو کوئی بات سمجھ نہیں آتی،کہا جا رہا تھا ایل این جی کے بغیرملک نہیں چل سکتا،حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،حکومت کو ہر ماہ ایل این جی کے 12 شپ کا بندوبست کرنا چاہیے،کہا جا رہا تھا کہ ایل این جی نے ملک تباہ کر دیا،2سال بعد احساس ہوا کہ ایل این جی کے بغیر ملک نہیں چلے گا،ن لیگ نے ایل این جی کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا،وزرا یہ بتادیں ٹرمینل کو پورے سال میں کتنی پے منٹ ہوتی ہے، بہت سے وزرا کی تکلیف ہے کہ منہگا ٹرمینل ہے،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزرا پریس کانفرنس میں مضحکہ خیز بات کرتے ہیں،وزرا پریس کانفرنسزکا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا، ہمیں آئل پر بجلی بنانی پڑے گی،ہمارے خلاف مقدمات لگائے جارہے ہیں،دسمبر میں ٹینڈر کھولیں اور جنوری میں ایل این جی مل جائے یہ ممکن نہیں،قطر نے ہماری مدد کی اور مارکیٹ سے کم قیمت پر تین شپ دے رہے ہیں، ہم پر ایل این جی کا مقدمہ ہے،جتنی جلدی خریدیں گے ایل این جی شپ سستی ملے گی، ملک پر رحم کریں، کوئی پلاننگ کرلیا کریں جس کمپنی پر چوری کا الزام لگا رہے تھے اسی سے تین شپ حاصل کریں گے،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جو بچہ ہر امتحان میں فیل تھا اسے وزارت ریلوے دے دیا، ایک وفاقی وزیر کا پاور پلانٹ پہلے ڈیزل پر چلتا تھا اب ایل این جی پر چلتا ہے،

Leave a reply