ہنڈائی موٹرز موبلٹی ٹیکنالوجی پر کتنے بلین ڈالر خرچ کرے گی؟ خبر آ گئی

0
39

ہنڈائی موٹرز 2025 تک موبلٹی ٹیکنالوجی اور سٹریجک سرمایہ کاری پر خطیر رقم خرچ کرے گی،

میٹھے مشروبات کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی

سیئول۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)ہنڈائی موٹرز 2025 تک موبلٹی ٹیکنالوجی اور سٹریجک سرمایہ کاری پر41 ٹریلین وون (34.65 بلین ڈالر) خرچ کرے گا، ہنڈائی موٹرز نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ اپنی تمام تر توجہ سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے پر مرکوز کر رہا ہے، ہنڈائی کے مطابق موبلٹی ٹیکنالوجی اور سٹریجک سرمایہ کاری ( خودکار،الیکٹرک ،ڈیجیٹلائزڈ اور اڑنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی) پر 2025 تک 41 ٹریلین وون خرچ کیئے جائیں گے اور اسی میں خود کار، کنیکٹڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لئے امریکی ٹیک فرم ایپٹیو کے ساتھ مشترکہ پیداوار پر 1.6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس کے علاوہ ہنڈائی سے جاری بیان کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت بھی ان کی خودکار وہیکلز ٹیکنالوجی پر 2021 سے 2027 کے دوران پر 1.7 ٹریلین وون کی سرمایہ کرے گی،

مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

جنوبی کوریا میں 2024 تک ہنڈائی موٹرز مکمل خودکار گاڑیوں کی سروسلانچ کر دے گا ۔ ہنڈائی موٹرز 2025 تک اڑنے والی گاڑیوں کو بھی لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے،

رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

Leave a reply