مقبوضہ کشمیر،حریت فورم نے کشمیری عوام سے کیا اپیل کر دی

0
83

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم نے سول سوسائٹی ، وکلاءتنظیموں، صحافیوں ، تاجروں ، ٹرانسپورٹرز اور ملازمین کے تعاون سے کشمیری قوم ، وادی کشمیر ، جموں اور کارگل کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں اور اپنے جائز حق خود ارادیت کے لئے آواز اٹھائیں۔
بھارتی بھی کشمیر کے معاملے پر مودی کیخلاف ہونے لگے
سری نگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں ، انہوں نے لوگوں سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اس کو دو حصوں میں تبدیل کرنے کے بھارتی مذموم ڈیزائن کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی۔
حریت فورم نے کہا کہ کشمیری قوم ہندوتوا پر مبنی سازشوں کو کبھی قبول نہیں کرے گی اور ہندو بنیاد پرستوں کو کشمیری اپنے مادر وطن میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

دریں اثنا حریت فورم نے عوام سے کرفیو اور نام نہاد پابندیوں کی خلاف ورزی کی بھی اپیل کی۔ جموں وکشمیر کشمیریوں کی سرزمین ہے جو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

Leave a reply