حسن اور صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے اکثر خواتین خوبصورت نظر آنے کے لئے مختلف حربے آزماتی ہیں لیکن جب تک اچھی غذا نہ لی جائے تو وہ خوبصورتی صرف چند دنوں تک ہوتی ہے کیونکہ مہنگی کریمیں اور لوشن آپ کو وہ خوبصورتی نہیں دے سکتے جو چند دن کی ایک اچھی غذا دے سکتی ہے بازری کریموں اور کاسمیٹکس سے اپنی جلد کو مصنوعی خوبصورتی نہ دیں بلکہ قدرتی چیزوں و پھلوں کا استعمال کریں چہرے کی جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے اس کی صفائی اور حفاظت کو معمول بنا لیں‌اس کے لئے چہرے کو صاف پانی سے دھو کر بھاپ لیں تاکہ مساموں کے انر موجود مساموں سے میل نکل جائے لیکن جن خواتین کی جلد خشک ہوتی ہے انہیں بھاپ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ کھانے میں یا چہرے پر لگانے کے لئے کسی غذا یا قدرتی چیز کا استعمال کریں جس سے ان کی خشکی روٹین پر آ جائے جن خواتین کے چہرے پر زردی جھلکتی ہووہ موسمی پھلوں کا زیادہ استعمال کریں بلکہ پھلوں کے ساتھ ساتھ موسمی سبزیوں کا بھی استعمال کریں لیموں صحت کا بیش بہا خزانہ ہے اس کا استعمال چہرے پر کیل مہاسوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ خون کو بھی صاف رکھتا ہے صبح کو نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا ستعمال روٹین میں شامل کر لیں نہاتے وقت پانی میں اگر نمک اور لیموں کا رس ملالیں تو ساری تھکاوٹ دور ہو جائے گی اس کے علاوہ دودھ کا استعمال کریں دودھ سے قوت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ چہرے کو خوبصورت بنانے میں بھی مدد دیتا ہے ایک گلاس دودھ میں ہلدی اور شہد کا مکسچر تا عمر چاق و چوبند اور بیماریوں سے محفوظ رکھے گا اس کے علاوہ دودھ سے چہرہ دھونے سے چہرے پر موجود تازگی سے کوئی مہنگی سے مہنگی کریم بھی مقابلہ نہیں کر سکتی پھلوں اور سبزیوں کا جوس بنا کر پئیں سالن بنا کر کھائیں نطور کلینزر استعمال کریں دوئمی خوبصورتی اور اچھی صحت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ ہمیشہ تازہ معیاری چیزوں کو ترجیح دیں اور ان چیزوں کا استعمال کریں جو آپ کے معدے میں داخل ہو کر زود ہضم بنائے اور آپ کی صحت کے ساتھ آپ کی خوبصورتی میں بھی مدد دے

Shares: