حوثی باغیوں کی دن بدن پیش قدمی ، مارب کا کنٹرول سنبھالنے کے قریب پہنچ گئے
حوثی باغیوں کی دن بدن پیش قدمی مارب کا کنٹرول سنبھالنے کے قریب پہنچ گئے
باغی ٹی وی : یمن کی فوج ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے مارب ڈیم کے علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مستعفی ہونے والی عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت اور یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے درمیان مارب میں شدید جنگ جاری ہے .فورسز نے شمالی مآرب اور مغربی محاذوں پر نئی کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ریاض کی بنائی ہوئی ریڈ لائن اب ختم ہوچکی ہے۔
یمنی فورسز کی مآرب کی جانب پیشقدمی کے ساتھ ہی صنعا نے اس شہر کے قبائل کو جھڑپوں کے مقام سے دور رکھنے کے لئے اپنے رابطے بڑھا دیئے ہیں۔
روزنامہ الاخبار کے مطابق سعودی عرب نے یمن کی مستعفی حکومت کے حامی قبائل کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے صنعا کا ساتھ دیا تو ان پر حملہ کر دیا جائے گا۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ ان قبائل نے سعودی عرب کی دھمکی آمیز احکامات کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نےیمنی فورسز کی فوجی پیشقدمی کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مآرب پر قبضہ ، جنگ یمن کے توازن کو مکمل طور سے تبدیل کر دے گی، جس سے سعودی عرب کے اتحادیوں میں سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے