یمنی فوج نے مزید کئی علاقے حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرالیے

یمن کی سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج کی مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں اہم علاقے صعدہ میں مزید کئی اہم علاقے حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرالیے۔

تفصیلا ت کے مطابق صعدہ گورنری کے نواحی علاقوں پر یمن کی آئینی فوج کے حملے میں حوثی ملیشیا کے جنگجو پسپا ہوگئے۔

یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ پرپوسٹ ایک بیان میں بارڈر فورس کے بریگیڈ 5 کے کمانڈر بریگیڈیئر محمد الباھلی کا بیان نقل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ حکومتی فوج اور اس کی معاون ملیشیا نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے باقم ڈاریکٹوریٹ میں ‘قماحل’، القحلہ، زماحل، آل معیض اور جبل الاسود کو باغیوں سے چھڑالیا۔

انہوں نے بتایا کہ باقم کے محاذ پرجاری رہنے والی لڑائی کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک اور فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ کیا گیا ہے۔

Comments are closed.