حوثیوں کا پھر بڑا حملہ ، عرب اتحاد کا اپنے حق میں دعوٰی

0
190

حوثیوں کا پھر بڑا حملہ ، عرب اتحاد کا اپنے حق میں دعوٰی

باغی ٹی وی : سعودی عرب ایک بار پھر تباہی سے بچ گیا . عرب اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے جازان پر حملے کو ناکام بنادیا ہے ، حوثیوں کی جانب سے بھیجا گیا دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کو تباہ کر دیا گیا ہے . ۔دوسری طرف ادھر خمیس مشیط پر بھی حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

کچھ عرصے سے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان پر دھماکہ خیز مواد سے لدے ہوئے ڈرون کو رستے ہی میں نکاراہ بنا دیا ہے . ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔

ادھر حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے انہوں نے کئ ایک اہم ٹھکانوں پر بمباری کر کے عرب اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا ہے . اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کی شہری آبادی پر حملے جنگی جرائم ہیں, عالمی قوانین کے مطابق اتحادی فورسز معصوم شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔
عالمی برادری کی جانب سے اگرچہ ان حملوں کی مذمت کی جارہی ہے لیکن دیکھا گیا ہے کہ امریکا میں انتقال اقتدار کے بعد تسلسل سے یہ حملے جاری ہیں.

Leave a reply