ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں کے باوجود ریکارڈ قائم کر لیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں کے باوجود خود کو منواتے ہوئے کامیاب بزنس کیا ہے. تمام تر امریکی پابندیوں کے باجود چینی کمپنی ہواوے کی ترقی کا سفر جاری ہے، اس کے غیرمستقل چیئرمین ایرک زو نے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے کہ 2019 کے دوران کمپنی کی آمدنی 850 ارب یوان (122 ارب ڈالر) رہی ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ کمپنی کے لیے یہ نیا ریکارڈ ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں اس کی آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہواوے 24 کروڑ فونز کی فروخت کے ستھ دنیا میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، گزشتہ برس یہ تعداد 20 کروڑ 60 لاکھ تھی۔
ایرک زو نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ہمارے ابتدائی تخمینوں سے کم ہیں تاہم کاروبار مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور مشکلات کے باوجود ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ وہ ممالک جو امریکی پابندیوں کا شکار ہیں . وہ بھی اس کے باوجود اپنی حیثیت تسلیم کر رہے ہیں، ان میں ایران اور شمالی کوریااہم مثال ہے