ہنڈائی کمپنی نے اپنی کاروں کی قیمتیں 830,010 روپے تک بڑھا دیں

0
99

کراچی :ہنڈائی نے اپنی کاروں کی قیمتیں 830,010 روپے تک بڑھا دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کار ساز کمپنی نے ایلینٹرا 1.6 کی قیمت 4.341 ملین روپے سے بڑھا کر 5.099 ملین روپے کر دی۔ اس نے ایلینٹرا 2.0 کی قیمت 500,510 روپے کے اضافے کے بعد 5.499 ملین روپے تک بڑھا دی۔

کمپنی کا سوناٹا 2.0 830,010 روپے سے 7.899 ملین روپے مہنگا ہو گیا۔ اس نے سوناٹا 2.5 کی قیمت 7.927 ملین روپے سے بڑھا کر 8.499 ملین روپے کردی، جو کہ 571,510 روپے کا فرق ہے۔

ٹویوٹا اور ہنڈئی نے گاڑیوں کی پروڈکشن روک دی…. جانیے کس ملک میں

آٹو تجزیہ کار ارسلان حنیف نے کہا کہ آٹوموبائل اسمبلرز روپے کی قدر میں کمی کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں کیونکہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ ہونے سے ان کی آمدنی پر منفی اثر پڑے گا۔

پچھلے ہفتے ہیونڈائی نشاط نے Tucson FWD اور Tucson AWD گاڑیوں کی قیمتوں میں 1.1 ملین روپے کا اضافہ کیا۔

ٹویوٹا موٹرز نے ٹیسلا کا مقابلہ کرنے کیلئے کونسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ؟

کمپنی ڈیلرشپ اور جے ایس کی تحقیق کے مطابق، کمپنی نے Tucson FWD کی قیمت کو 6.899 ملین روپے اور Tucson AWD کی قیمت کو 7.399 ملین روپے تک بڑھا دیا۔ روپے کی قدر میں کمی سے آٹو اسمبلرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ زیادہ تر آٹو پارٹس درآمد کیے جاتے ہیں۔

ٹویوٹاانڈس نےپاکستان میں پیداواربندکرنےکا فیصلہ کرلیا

ادھر دوسری طرف پاکستان میں گاڑیوں کے عالمی برانڈ ٹویوٹاانڈس نے پیداواربندکرنےکا فیصلہ کرلیا ہے ، اس حوالے سے پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان جو کہ معاشی اور اقتصادی صورت حال سے بخوبی واقف رہتے ہیں ، انہوں نے اہل وطن کوباخبررکھتے ہوئے کہاہے کہ ٹویوٹا انڈس جلد ہی اپنی پیداوار بند کردے گی۔

 

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز کےاندرونی ذرائع نے اس صورت حال سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت معاشی گرداب میں پھنس جانے کی وجہ سے سرمایہ کار بھی پریشان ہیں، مبشرلقمان نے ٹویوٹا انڈس موٹرز کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس کوئی زرمبادلہ نہیں ہے اور اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وہ مدد نہیں کر سکتے۔

ٹویوٹا انڈس کی طرف سے یہ بھی فیصلہ متوقع ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے انکار کے بعد جلد ہی انہیں ان کاروں کے لیے تمام ایڈوانسز واپس کرنا ہوں گے جو ان کے پاس ہیں اور اگر یہ حالت برقرار رہی تو تمام پروڈکشن بند کر دی جائے گی۔

 

 

مبشرلقمان نے اس حوالے سے معاشی صورت حال پر دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے درآمد کنندگان کو سنگین مسائل کا سامنا ہے کیونکہ بینک ان کے لیے L/Cs نہیں کھول رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بینک 260 روپے فی ڈالر چاہتے ہیں کیونکہ پاکستانی روپے کا اتار چڑھاؤ نہیں رک رہا ہے۔ مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ صورت حال اس قدر خراب ہوگئی ہےکہ ملک میں کاروبار ٹھپ ہونے والے ہیں کیونکہ ہم درآمدات پر منحصر معیشت ہیں۔

 

 

Leave a reply