بھارت اپنی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، عالمی برادری نوٹس لے :عمران خان

0
50

اسلام آباد: بھارت کشمیریوں‌ پرہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا فلیگ آپریشن کرناچاہتا ہے ،عالمی دنیا نوٹس لے ،باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کرفالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے اور اپنی ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے بھارتی عزائم کو بھانپتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کےلیے کوئی بھی گھٹیا سے گھٹیا حرکت کرسکتا ہے، وزیراعظم نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ بھارت کے عزائم کا نوٹس لے اورمقبوضہ کشمیر میں بھارت کو مظالم کرنے سے روکے ،

 

 

 

 

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرہنگامی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہےاورظلم وبربیت سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت پاکستان کے خلاف بہت خطرناک عزائم رکھتا ہےاورکسی بھی وقت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے ،

 

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے دوسرے پیغام میں کہا ہےکہ ظالم قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ روز 15 مکانات کو نذر آتش کیا گیا ، عمران خان نے کہا کہ 9لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے کی بالادستی کے لیے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو بدلنے کے لیے وہاں ڈومیسائل کے نام پربہت بڑا سازشی کھیل کھیل رہا ہے ، اوریہ سرا سر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے

یاد رہےکہ اس سے پہلے اتوار کو بھی سماجی رابطے کی سائیڈ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے قبضے کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کیا، مودی سرکار کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کرکے غیر انسانی سلوک کررہی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم کرنا چاہتا ہے کشمیریوں کو انسانیت سے بھی کم تردرجہ دیا جا رہا ہے اور انہیں طاقت کے ظالمانہ استعمال سے دبایا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوخورک اورادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا جارہا ہے اور نوجوان نسل کی وسیع پیمانے پرگرفتاریاں جاری ہیں،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مواصلات بند کرکے کشمیریوں کوباقی دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کودہشتگردی سے منسلک کررہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد قانونی ہے اور اس کی جنرل اسمبلی نے گارنٹی دی ہے۔

Leave a reply