راولپنڈی:شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی حد تک تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نیوٹرل سے صلح چاہتا ہوں،سیاست میں غلطیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن میں نے کسی کے ساتھ دھوکا نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ 50،60 سال پہلے خونی الیکشن نہیں ہوتے تھے، میئر کا الیکشن میں ایک ووٹ سے ہارا تھا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ خاندانوں کی سیاست کرتے ہیں جبکہ میں ہمیشہ ایک ہی آدمی کے ساتھ سیاست کرتا ہوں جم غفیر کے ساتھ نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے سیاست میں کسی سے انتقام نہیں لیا، نواز شریف کی تحریک نجات بھی میں نے پلان کیا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں عمران خان کی حد تک تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں عمران خان کی حد تک تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد عمران خان عوام میں بہت مقبول ہوگئے ہیں، عمران خان کے ساتھ ابھی تک کسی بات پر کوئی اختلاف نہیں ہوا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نالہ لئی کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا۔