مزید دیکھیں

مقبول

ْکراچی،ٹمپرڈ گاڑیاں روکنےپر کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے

کراچی میں غیر قانونی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نا...

آف لوڈ کیوں کیا، فیصل جاوید عدالت پہنچ گئے،توہین عدالت درخواست دائر

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر...

اوچ شریف : گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کو جرمانے

اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) وزیر اعلیٰ پنجاب...

ٹیم میں کم سے کم دو سے تین تبدیلیاں ناگزیر ہیں،وسیم اکرم

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے...

پی ٹی وی کی تباہی میں ساری سیاسی جماعتیں شامل ہیں ،عطاتارڑ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات...

”میرے پاس بڑی خبرہے:بڑی عید کےقریب الیکشن ہوجائیں گے“شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی: ”میرے پاس بڑی خبر ہے:بڑی عید کے قریب الیکشن ہو جائیں گے“اطلاعات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے پاس خبر ہے،31 مئی سے پہلے پہلے الیکشن کی اچھی خبریں ملیں گی، بڑی عید کے قریب قریب الیکشن ہو جائیں گے۔

ذرائع کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ ریشد نے کہا کہ یہ ہمیں کہتے تھے، ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ سلیکٹڈ بھی ہو اور امپورٹڈ بھی ہو، یہ ہمیں کہتے تھے الیکشن کرائیں، ہم کہتے تھے الیکشن وقت پر ہوں گے، آج ہم انہیں کہتے ہیں کہ الیکشن کرائیں یہ کہتے ہیں وقت پر کرائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاس خبر ہے جس بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ الیکشن ہو جائیں گے، 15 سے 20 دن میں الیکشن کا راستہ نکلے گا چاہے یہ جتنی کابینہ بنالیں، الیکشن ملکی مفاد میں ہیں، اگر ہم نہیں تو یہ بھی نہیں ہیں، کچھ لوگ راستے میں رکاوٹ ہیں جنہیں سمجھانے میں تھوڑا وقت لگ جائے گا، عمران خان کو یہ ہی کہا کہ حکومت سے اس لیے نہیں اتارا گیا کہ دوبارہ لایا جائے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے جس دن اسلام آباد کی کال دی اندازہ لگالیں کیا ہوسکتا ہے، آج بھی دوستوں سے کہا ہے کہ کال سے پہلے معاملہ سیٹ کرلیں، موجودہ امپورٹڈ حکمران بھاگ جائیں گے ملک میں نہیں رکیں گے، آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی بات کہہ رہا ہوں کہ اگر ہم نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے، لندن سے بیٹھ کر 14 مرتبہ گالیاں دی گئیں، گالیاں دینے والے آ سکتے ہیں تو عمران خان بھی آسکتا ہے، عمران خان کی کال سے پہلے معاملات حل کرنے میں فائدہ ہے، عمران خان نے کال دے دی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔