بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کی حال ہی میں دبئی میںپاکستانی ایکٹریس ثناء بٹ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے . راکھی ساونت اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ثناء بٹ کے کندھوں پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میں پاکستان اور پاکستانیوں سے بہت محبت کرتی ہوں مجھے ان سے ہمیشہ ہی بہت محبت ملی ہے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تمام پاکستانی فنکاروں سے بہت محبت کرتی ہوں. راکھی نے دبئی میں ایک ڈانس اکیڈمی کھولی ہے جس کے لئے اکثر وہ وہاں آتی جاتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ
راکھی ساونت گزشتہ برس بہت زیادہ پریشان رہیں اور انہوں نے اپنے شوہر عادل کو پولیس کے حوالے کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ بے چین دکھائی دیتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کا گھر بس جائے، راکھی اکثر رو پڑتی ہیں وہ پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کاش ان کا گھر بس جائے اور ان کی تمام مشکلات دور ہوجائیں.