کراچی :پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے پرسندھ کے عوام کا مشکورہوں ، بلاول بھٹوکا ضمنی انتخابات میں جیت پرپیغآم،اطلاعات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس – 43 سانگھڑ اور پی ایس-88 ملیر پر پی پی پی امیدواران کی کامیابی پر پیغام دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے
بلاول بھٹو نے کہا کہ سانگھڑ اور ملیر سے پیپلز پارٹی کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے،عوام نے دہونس دھاندھلی کو مسترد کردیا، سیاسی شعبدہ گروں کو خاک میں ملا دیا:
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے عیاں ہوگیا کہ ملک میں صورتحال اب ‘عوام بخلاف سلیکٹڈ حکومت’ ہے: بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے ،سلیکٹڈ حکمرانوں کو ضمنی انتخابات میں شکست فاش سے ہمکنار کرنے کے بعد عوام کا رخ اب اسلام آباد ہوگا
بلاول بھٹو نے کہا کہ سانگھڑ اور ملیر کی عوام کا ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرنے پر تہی دل سے شکر گذار ہوں ،ملیر اور سانگھڑ کے جیالوں کو شاباش، جنہوں نے پارٹی امیدوران کی کامیابی کو یقینی بنایا
بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف بلوچ اور جام شبیر علی اپنے اپنے حلقوں کی عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے