جسٹس اطہر من اللہ جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا:عمران خان

0
36

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جسٹس اطہر من اللہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا۔گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں کسی کی ڈکٹیشن لینے کے لیے تیار نہیں تھا ااس لئے مجھے ہٹایا گیا، بھارت روس سے 40 فیصد کم پر روس سے تیل خرید رہا ہے، ہم نے روس کے صدر سے بات بھی کی تھی، ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم خریدنی تھی ، میں نے روسی صدر سے بات کی تو وہ سستی گندم دینے پر بھی مان گیا۔ بیرون ملک سازش کے ذریعے مسلط کئے گئے چوروں نے نا تو سستا تیل لیا نہ ہی گندم، اور دوسری طرف عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک کسی معاشرے میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ ترقی نہیں کرسکتا، گائے بھینس چور ملک تباہ نہیں کرتے، وزیروں کی چوری سے ملک تباہ ہوتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت جب اقتدار میں آئی تو ان کی یہ کوشش تھی کہ یہ تحریک انصاف کو ختم کریں، انہوں نے اپنے بچے باریوں کے لئے استعمال کئے ہیں، یہ بچے بھی چوری کے پیسوں پر پلے ہوئے ہیں

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوشش ہے کہ مجھے نااہل کیا جائے، ہر موقع ڈھونڈا جاتا ہے کہ مقدمات قائم کئے جائیں، میں جیل جانے کے لیے تیار تھا، جیل تو میرے لئے بڑی چھوٹی چیز ہے، میں ان چوروں کے خلاف اپنے ملک کو آزاد کرانے کے لیے جان کی قربانی کے لئے بھی تیار ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب شہباز گل کو ریمانڈ پر بھیجا گیا تو مین نے کہا تھا کہ اس پر قانونی کارروائی کریں گے، اس پر مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا گیا۔ شہباز گل کوئی دہشتگرد نہیں بلکہ امریکی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔ اگر اس نے مجھے جنسی تشدد کا پیغام بھیجا تو میں نے ردعمل دیا۔

عمران خان نے کہا کہ اطہر من اللہ کا ہائی کورٹ نے بڑے زبردست فیصلے دیئے ہیں، میں نے کئی مرتبہ ان کی تعریف کی ہے، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے میں قبول کروں گا۔ انہوں نے مجھے بات کرنے کی اجازت نہیں دی، اگر بولنے دیتے تو شائد بتاہی دیتا کہ کس ماحول میں نے کہا، بہرحال کیس ابھی چلے گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘میں ان لوگوں سے بات کرنا چاہتاہوں جن کے پاس طاقت ہے، اپنے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح ہمارا ملک یہ امپورٹڈ حکومت تیزی سے نیچے کی جانب لے جارہی ہے، جب سے یہ آئے ہیں ہمارا ملک مہنگائی کے عذاب میں ہے اور معیشت جس طرح نیچے جارہی ہے، مجھے پتہ ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ آپ نیوٹرل ہیں لیکن قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی اگر یہ ملک اسی طرح نیچے جاتا رہا، قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی اگر آپ روک سکتے تھے ملک کو دلدل میں پھنسنے سے لیکن آپ نے کچھ نہیں کیا’’۔

چیئرمین تحریک انصاف مزید کہا کہ کہ یہ قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی، اگر ہماری معیشت نیچے گئی جو براہ راست ہماری قومی سلامتی پر اثر انداز ہوگی، کیونکہ جیسے جیسے معیشت نیچے جارہی ہے ہم بیرونی طاقت کے اور بھی مجبور ہوتے جائیں گے، کیونکہ جو بھی پیسے دے گا وہ ہم سے وہ چیز مانگیں گے جو ہماری قومی سلامتی پر اثر انداز ہوگی، کیونکہ اب بھی وقت ہے اس ملک کو نیچے جانے سے بچائیں، کوئی دوسرا ملک پاکستان کو اس دلدل سے نہیں بچائے گا، ہمارے بیرون ملک ایک کروڑ پاکستانی ہمیں اس دلدل سے نکالیں گے۔ ہم جس دن اس ملک میں ان کی سرمایہ کاری لے آئے ، ہمارے پاس اتنے ڈالر آجائیں گے کہ ہمیں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے نہیں پڑیں گے۔

اس سے قبل گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مجھے پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ملک کے وکیلوں کی ضرورت ہے، ہمارے ملک پر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا قبضہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے چور بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کئے گئے ہیں، جب تک ہم ان سے خود کو آزاد نہیں کریں گے، ہمارا مستقبل اندھیرے میں ہی رہے گا۔

عمران خان نے کہا کہ وکیلوں کو میری ٹیم بننا ہے، میں آپ کا کپتان ہوں، اس وقت پاکستان میں قانون کے بجائے طاقت کی حکمرانی ہے، آپ کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک میں انصاف کی حکمرانی قائم کریں، میں انشاء اللہ بھرپور طریقے سے ان چوروں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قیام کیلئے وکیلوں نے ہی سب سے زیادہ کام کیا تھا، ہم وکلاء برادری کے ساتھ مل کر اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

Leave a reply