ملتان:آپ کو مایوس نہیں کروں گی ۔ مریم نواز کی نوجوان کو یقین دہانی،اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے اپنے ایک نوجوان کے پارٹی سے محبت کا خیال رکھتے ہوئے اس کے مطالبے کوقبول کرلیا ہے
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے یہ پیغام اس وقت دیا جب جنوبی پنجاب کے ایک نوجوان نے مریم نواز کویہ مشورہ دیا کہ ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی کا حق ن لیگ کوملنا چاہیے
آپ کو مایوس نہیں کریں گے، انشاءاللّہ ☺️ https://t.co/9fnLBtlHS7
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 8, 2020
مریم نواز نے اس نوجوان کے جزبات کا احترام کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا جس میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کومایوس نہیں کریں گے ،
نوجوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نوازکودرخواست کی تھی کہ !مریم صاحبہ ۔۔۔ ملتان جلسے کے میزبانی پاکستان مسلم لیگ ن کو ملنا چاہئیے تھی یا کم از کم مشترکہ میزبانی ہونا چاہئیے تھی۔
اس نوجوان نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑا پاور شو کرنے کا موقع کھونا نہیں چاہئیے جنوبی پنجاب میں