اداکارہ انمول بلوچ جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا مقام نہایت ہی کم عرصے میں بنایا ہے. انہوں نے مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ اداکاری میں دلچپسی رکھتی ہیں مرکزی یا مثبت منفی کرداروں کے چکر میں نہیں پڑتیں. انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ میں بہت جلد اپنے مداحوں کو فلموں میں نظر آئوں گی. انہوں نے کہا کہ پہلے میں فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کچھ تذبذب کا شکار تھی لیکن اب ذہنی طور پر فلم کیلئے تیار ہوں، اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ”میں فلموں میں آئٹم نمبرز کبھی بھی نہیں کروں گی کیونکہ ہمارے ملک میں اسے پسند نہیں کیا جاتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ آج کل پاکستانی ڈراموں میں یا تو خواتین بہت رو رہی ہیں، یا پھر بہت ہی بری ہیں، اس وقت جتنے بھی سکرپٹ آرہے ہیں ان میں ایک ہی طرح کی کہانیاں ہیں، مصنفین کو چاہیے کہ وہ سکرپٹ کو ذرا تبدیل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری فلموں کو اگر ہم دیکھیں تو اب تو ہر طرح کے موضوع پر کام ہو رہا ہے اور لوگ قبول بھی کررہے ہیں اور دیکھنے میںدلچپسی بھی رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ فلموں میں ایسے کرداروںکا انتخاب کروں گی جس کو دیکھ کر میرے مداح مایوس نہ ہوں.