مزید دیکھیں

مقبول

پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

سیتا پور:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور...

امریکی فحش اداکارہ کا کالا برقعہ پہن کر افغانستان کا دورہ

امریکی فحش اداکارہ وِٹنِی رائٹ، جن کا اصل نام...

منفی کردار نہیں کروں‌گی ہیما مالنی کا اعلان

بالی وڈ انڈسٹری کی ڈریم گرل کہلائی جانے والی اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں اب فلموں میں‌کام کرنے کے لئے تیار ہوں ، لیکن اس بار میری شرائط ہیں اور پہلی اور بہت ہی پرزور شرط یہ ہے کہ میں فلموں میں نیگیٹیو کردار نہیں کروں گی، نیگیٹیو کردار میری شخصیت سے میل نہیں کھاتے لہذا میں منفی کردار نہیں کروں گی . انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی کسی کا برا چاہا ہی نہیں تو کیسے منفی کردار قبول کر لوں. انہوں نے فلم میکرز سے کہا کہ برائے مہربانی میرے پاس وہ کردار لیکر آئیں جن میں مثبت میسج ہو، اور وہ کردار میری شخصیت کے ساتھ میل بھی کھاتےہوں. اداکارہ نے کہا کہ میرا ایک امیج ہے اور میں اس امیج کو کیرئیر کے اس موڑپر بالکل بھی خراب نہیں کرنا چاہتی.

”اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت اچھا کام ہو رہا ہے اور آرٹسٹ کا فن کبھی نہیں مرتا لہذا فنکار تو آخری سانس تک کام کرتا رہتا ہے”، میں بھی اپنی آخری سانس تک کام کرتی رہوں گی، ہیما مالنی نے کہا کہ کردار پاور فل ہو تو اسکو کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا. لہذا میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں پرڈیوسرز مجھے مثبت کردار دیں.