کراچی میں ایک بار پھر زہریلی گیس کا اخراج،علاقے میں خوف وہراس

0
40
zehrili gas

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 21 خواتین کی حالت غیر ہو گئی، 11 خواتین کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا

کیماڑی میں تین برسوں سے زہریلی گیس کے اخراجات کے واقعات پیش آ رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ میں بھی کیس چلا لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا، اب تازہ واقعہ ایک فیکٹری میں پیش آیا جہاں دھماکے کے بعد زہریلی گیس کا اخراج ہوا، فیکٹری میں خواتین کام کر تی تھیں، واقعہ میں 21 خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت غیر ہو چکی تھی، دیگر افراد بھی زہریلی گیس سے متاثر ہوئے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں امونیا گیس کی بدبو پھیل گئی تھی

سکیورٹی انچارج فش ہاربر ناصر بونیری کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں جھینگے اورمچھلی کی پروسیسنگ ہوتی ہے ایمونیا گیس کے دھماکے سے علاقے میں بدبو پھیلی فیکٹری میں 60 خواتین صبح 9 بجے معمول کے مطابق کام پر پہنچی تھیں، واقعہ کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے اور فیکٹری سپروائزر کو گرفتار کر لیا گیا ہے فیکٹری کے انجنینئر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،

چھیپا ترجمان کے مطابق کیماڑی فشری کے قریب مہران کمپنی میں زہریلی گیس لیکج کے باعث 20خاتون سمیت 21افراد کی حالت غیر ہو گئی،حالت غیر ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،
حالت غیر ہونے والوں کی شناخت
1-اسماعیل ولد ابوبکر عمر25سال
2-شہزادی دختر ملک عمر22سال
3-ماریہ دختر حنیف عمر15سال
4-محمودہ دختر صدیق عمر18سال
5-آمنہ زوجہ کبیر عمر30سال
6-محمودہ زوجہ امان عمر30سال
7-شازیہ دختر جہانگیر عمر16سال
8-حکیمہ زوجہ شکور عمر40سال
9-فاطمہ دختر منشاہ عمر19سال
10-مسکن دختر رمضان عمر16سال
11-محمودہ زوجہ امین عمر32سال
12-حاجرہ زوجہ فرحان عمر32سال
13-ثمرین دختر عمران عمر25سال
9-نسیمہ زوجہ محمود عمر22سال
14-ماریہ دختر انس عمر17سال
15-نسیمہ دختر بابو عمر19سال
16-افسرا دختر صالح عمر22سال
17-روبینہ دختر ناصر عمر16سال
18-سمیرا دختر رمضان عمر15سال
19-عائشہ زوجہ عبدالرحمان عمر20سال
20-مایہ زوجہ اشرف عمر40سال
21-سمیہ دختر اشرف عمر16سال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی فوڈ فیکٹری میں گیس دھماکے کا نوٹس لیا ، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کمشنر اور وزیر لیبر سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام زخمی خواتین کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں، فیکٹری میں دھماکہ کی تفصیلات سے فوراً آگاہ کریں،وزیراعلیٰ نے محکمہ فوڈ سے فیکٹری کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فوڈ فیکٹری میں ناکارہ گیس سلنڈر پائے جائیں تو فوراً سیل کریں،

زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

زہریلی گیس سے اموات، معاملہ عدالت پہنچ گیا، درخواست دائر

زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند

زہریلی گیس، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم،ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟

Leave a reply