شانگلہ:شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔کے پی کے علاقہ شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا پہلے شانگلہ جاؤں گا، شہبازشریف نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے غیورلوگوں کوسلام پیش کرتا ہوں،
شانگلہ میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ صوبے میں پچھلے8سال پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پاکستان تحریک انصاف نے کتنے ہسپتال بنائے اور کتنے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کوایک عظیم صوبہ بنا کردم لیں گے۔ پنجاب کے ہراسپتال میں غریبوں کا مفت علاج ہوتا تھا، پنجاب میں دوبارہ ہسپتالوں میں مفت علاج شروع کرا دیا ہے۔
شانگلہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ غریب علاج کے لیے سسک سسک کر جان دے دیتا ہے، اگر اللہ نے موقع دیا تو پورے خیبرپختونخوا میں مفت علاج کی سہولت ہوگی، اس وقت ملک میں سخت مہنگائی ہے اور اس کی ذمہ دار سابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے
شہباز شریف نے کہا کہ آٹا، چینی غریب گھرانوں کے دسترس سے باہر ہو چکا تھا، رمضان بازار، یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا، چینی کو سستا کرایا، پشاور بی آرٹی میں اربوں کی کرپشن ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی پنجاب کی طرح سستا آٹا دینے کا اعلان کریں، اگر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سستا آٹا نہیں دے گا تو ہم دیں گے، پچھلے 4 سالوں میں قرضے لیکر ملک کا بھٹا بیٹھ چکا ہے، کچھ بھی ہوجائے خیبرپختونخوا کی عوام کوسستا آٹا مہیا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ غداری، وفاداری کے سرٹفیکیٹ بانٹے جارہے ہیں، 4 سال میں انتہائی کرپشن اور نالائقی کی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ تھی، نواز شریف نے شاندار بجلی کے منصوبے لگائے، تیل، گیس وقت پر نہ منگوانے پر معیشت کا بٹھا بیٹھ گیا، جان لڑادیں گے پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔