سچ بتاوں‌ گا توجھڑکیں پڑیں گی،خاموش رہوں‌ گا تونقصان ہوگا:احسن اقبال کوعمران خان پرترس آگیا

0
54

اسلام آباد:سچ بتاوں‌ گا توجھڑکیں پڑیں گی،خاموش رہوں‌ گا تونقصان ہوگا:احسن اقبال کوعمران خان پرترس آگیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ بعض اوقات پارٹی مفادات سے ہٹ کرسچ بولنا ضروری ہوجاتا ہے خواہ اس کا کتنا زیادہ نقصان ہی کیوں نہ اٹھانا پڑے،

احسن اقبال کہتے ہیں‌ کہ خاموشی بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ہے ، ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو فوراً آتے ساتھ ہی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بہت دیر سے آئی ایم ایف کے پاس گئی، انہوں نے ایک اہم موقع گنوا دیا، اگر یہ وقت پر چلے جاتے تو آئی ایم ایف کے سامنے ہم مضبوط ہوتے۔

احسن اقبال کہتےہیں کہ سچ یہ ہے کہ ملکی معیشت بہت پہلے ہی تباہ ہوچکی تھی ، ہماری حکومت نے بھی کوشش کی لیکن ہم ناکام رہے ، احسن اقبال کتہے ہیں‌کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو ممکن تھا کہ ملک پچھلی حکومتوں کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے دیوالیہ ہو جاتا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر احسن اقبال کے اس بیان کو اس سیاق و سباق میں لیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اعتراف کر لیا کہ جب ن لیگ کی حکومت گئی تو اُس وقت ملک خراب معاشی صورتحال کا سامنا کر رہا تھا۔احسن اقبال نے اسے حقیقت قراردیا،

دوسری طرف حکمراں جماعت کے کارکنان نے بھی احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو خود ہی اعتراف کر لیا کہ ن لیگ کی حکومت میں معاشی صورتحال اچھی نہیں تھی اور ملک دیوالیہ ہونے کے نزدیک تھا، جبکہ آپ کی جانب سے کیے جانے والے اچھی معیشت کے تمام دعویٰ آج غلط ثابت ہو گئے ہیں

ادھر پارٹی کارکنان اوررہنماوں کی مخالفت کے باوجود احسن اقبال کہتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ سچ بولا جائے اورملکی معیشت کوسنبھالا دینے میں عمران خان کی مثبت پالیسیوں کی مدد کی جائے

Leave a reply