ایران اندرونی طور پر شدید مشکلات کا شکار
ایران انٹرنیشنل – عربی” چینل کی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان علی الربیعی نے اعتراف کیا کہ ملک اپنے مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے۔
الربیعی نے مزید کہا کہ امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ محض تزویراتی غلطی کے مترادف ہیں۔
قبل ازیں ایران کی خبر گان کونسل نے مظاہرین کو "تخریب کار ، قومی سلامتی کے دشمن اور موقع پرست قرار دے کران کے خلاف سخت قانونی کارروائی پر زور دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا ، اسرائیل اور مجاھدین خلق تنظیم ایران میں مظاہروں اور تشدد کو ہوا دینے میں ملوث ہیں۔
جوایران نے بویا اب وہی کاٹ رہا ہے، ایرانی پالیسیوں کا خمیازہ ایرانی عوام کو بھگتنا پڑا، شاہ سلمان