آیاٹا نے پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا،پی آئی اے کی گورننس پراظہاراطمنان

اسلام آباد : آیاٹا نے پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا،پی آئی اے کی گورننس پراظہاراطمنان ،اطلاعات کےمطابق ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ ٹیم نے قومی ائر لائن پی آئی اے کے آڈٹ کا بیشتر حصہ مکمل کر لیا ہے جس کے بارے میں آیاٹا کی ٹیم نے پی آئی اے ہیڈ آفس میں ائر لائن انتظامیہ کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ ٹیم نے پی آئی اے کے طریقہ کار، شفافیت اور آڈٹ کے دوران تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بہت جلد آڈٹ ٹیم اپنی مشاہدات اور نتائج سے آگاہ کر دے گی۔پی آئی اے سیفٹی کے معیار میں مسلسل بہتری پر یقین رکھتی ہے اور آڈٹ کے نتائج پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے آڈٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے قابلیت اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
آڈیٹرز نے 7 ستمبر سے اپنے کام کا آغاز کیا تھا جو کہ 18 ستمبر کو مکمل ہو گا۔

Comments are closed.