اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز فیروز خان نے 12ویں صدی کے مسلمان اسکالر ، شاعر اور فلسفی ابن عربی کے سُنہرے الفاظ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے تھے فیروز خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر ابنِ عربی کا مشہور قول کچھ یوں تحریر تھا:

بہادری کے راستے میں تنہائی لازمی دوست ہے-

فیروز خان نے ابن عربی کا قول شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا ’اللہ ہو۔

فیروز خان کی پوسٹ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے سوشل میڈیا پر اداکار کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عثمان سویقوت نے انسٹاگرام پر ابنِ عربی کو وہی قول شیئر کیا جو فیروز خان نے گزشتہ روز شیئر کیا تھا۔

اداکارنے فیروز خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے مجھے یقین ہے کہ اعلیٰ مقصد کی خدمت کے لیے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔

عثمان سیقوت نے کہا کہ براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں اگر آپ چاہیں تو ہم مل کر کچھ پروجیکٹس پر کام بھی کرسکتے ہیں۔

ترک اداکار کی اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فیروز خان نے بھی عثمان سیقوت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہائے عثمان میں نے پھر ایک اعلی مقصد کے تحت شوبز کا رخ کیا ہے اورساتھ ہی فیروز خان نے بھی ترک اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا-

فیروز خان کی شوبز میں واپسی

واضح رہے کہ چند روز قبل شوبز سے ایک سال سے کم مختصر عرصے تک کنارہ کشی کے بعد اداکار فیروز خان کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں واپس آگئے ہیں اور مختلف اسکرپٹس بھی پڑھ رہے ہیں۔

اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑکر واپس آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ مختلف کام کرنے ہیں اسی لیے انڈسٹری میں واپس آیا ہوں۔

ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق فیروز خان نے کہا تھا کہ میرے شیخ حضرت سلطان محمد علی صاحب ہیں جوکہ حضرت سلطان باہوؒ کی دسویں اولاد ہیں، انہوں نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں یہ انڈسٹری نہ چھوڑوں۔

فیروز خان نے یہ بھی کہا کہ شیخ صاحب نے مجھے کہا ہے کہ میرے لیے ضروری ہے کہ میں شوبز انڈسٹری سے جڑا رہوں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے یہاں رہتے ہوئے کچھ مختلف کرنا ہے اس لیے میں انڈسٹری میں واپس آیا، آج کل نئے ڈراموں پر کام کر رہا ہوں اور بہت جلد اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی شروع کرنے والا ہوں۔

فیروز خان سال 2021 میں کونسا اہم کام کریں گے

فیروز خان نے خود کو اقبال کا شاہین قرار دیا

فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

اچھے انسان بنیں نہ کہ اچھے مادہ پرست فیروزخان کی مداحوں کو نصیحت

Shares: